پاکستان نے انٹرنیشنل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے انٹرنیشنل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایونٹ کا فائینل انڈیا اور پولینڈ کے مابین کھیلا جائیگا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا نے 10 جبکہ پولینڈ نے 6 پوائنٹس حاصل کئے، پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 5 پوائنٹس حاصل کرکےوکٹری سٹینڈ پر اپنی تیسری جگہ بنائی۔ پاکستان نے ایونٹ میں ٹوٹل چار میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، ایک میچ ہارا اور دو میچز ڈراء کھیلے۔ ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہوئیں جن میں پاکستان انڈیا پولینڈ سوئیٹزرلینڈ اور ملائشیا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ایونٹ ک میں میزبان ملک سوئٹزرلینڈ نے چوتھی اور ملائشیا نے پانچویں پوزیشن حاصل کی

تعارف: newseditor