پاکستان چیس(شطرنج) فیڈریشن کےانتخابات مکمل،حنیف قریشی صدراورعمرخان سیکرٹری جنرل منتخب

پشاور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان چیس(شطرنج) فیڈریشن کےانتخابات مکمل ہوگئے،متفقہ طورپرحنیف قریشی صدراورعمرخان سیکرٹری جنرل سمیت پوری کابینہ کے عہدیداروں کاچناؤ عمل میں لایاگیا۔اس حوالے سے اسلام ابادمیںایک اہم اجلاس منعقدہواجس میں پاکستان سپورٹس بورڈکےحکام سمیت چیس فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کابینہ کےعہدیداربھی موجودتھے. اس موقع پرانٹرنیشنل چیس فیڈریشن کےحکام نے بھی شرکت کرکے انتخابات کی نگرانی کی۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اپس میں اختلافات بھلاکرپاکستان میں چیس کے فروغ کیلئے مل جل کرکام کرینگے۔اجلاس میں ائندہ چارسال کیلئے متفقہ طورپرنئی کابینہ تشکیل دیدیا گیا ۔جسکےمطابق حنیف قریشی صدر،سلیم اخترسینئیر نائب صدرورمیں اعجازعباسی،شہزادہ خرم اوراقتدارالدین ،عمرخان سیکرٹری جنرل،جائنٹ سیکرٹری کاشف سلیم،,فنانس سیکرٹری راجہ گوہراقبال اورشہاب جعفری کوپریس سکرٹری چن لیا گیا ۔اس موقع پرچیس فیڈریشن کے نومنتخب سیکرٹری جنرل عمرخان نے ساتھیوں کاشکریہ اداکیا جنہوں نے ان پر اعتمادکیا۔انہوں نے کہاکہ انشاء الله وہ ملک میں چیس کے فروغ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے۔اورملک بھرمیں سکول اورکالج کے لیول پرچیس کےمقابلےمنعقدکرواکر گراس روٹس سطح پرنئے ٹیلنٹ کوتلاش کرکے سامنے لائیں گے۔

error: Content is protected !!