یوکرین کو شکست، ویلز نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے کوالیفائنگ میچ میں ویلز نے یوکرین کو ایک گول سے ہرا کر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کارڈف میں کھیلے گئے اس میچ میں ویلز کو 34ویں منٹ میں اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔ورلڈکپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران، امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔خیال رہے کہ ویلز نے 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ تک رسائی حاصل کی ہے۔

error: Content is protected !!