میسی نے تاریخ رقم کر ڈالی

فرینڈلی میچ میں میسی مخالف ٹیم پر ٹوٹ پڑے اور تاریخ رقم کرڈالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ارجنٹائن اور ایسٹونیا کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا، جہاں ارجنٹائن نے ایسٹونیا کو آئوٹ کلاس کردیا، لاطینی امریکا کے ٹیم نے پانچ صفر سے حریف ٹیم کو ہرایا۔میچ کی خاص بات یہ تھی کہ تمام گولز سٹار فٹ بالر اور ارجنٹائن کے سٹرائیکر لیونل میسی نے جال تک پہنچائے اور تاریخ رقم کی، 1942 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ارجنٹائن کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ہی میچ میں پانچ گول سکور کئے۔اس سے قبل جوز مینوئل مورینو نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔میسی نے میچ کے آٹھویں منٹ میں پہلا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور پہلے میچ کے اختتام سے قبل ہیٹ ٹرک بناڈالی، میسی نے میچ کے اکہترویں اور چھیاسویں منٹ میں مخالف ٹیم کے جال میں مزید دوبار گیند پھینکی اور پانچ صفر سے کامیابی حاصلی کی۔اسی اعزاز کے باعث میسی فیفا کی عالمی درجہ بندی میں میں چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

error: Content is protected !!