کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کیمپ جوائن کرسکتے ہیں، اولمپیئن حنیف خان

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل چیمپئن شپ کا فائنل کراچی گلیڈی ایٹرز کلب اور الصغیر گرین ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر کے ایچ اے کے زیر اہتمام اولمپیئن اصلاح الدین اینڈ ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی پر کھیلا گیا فائنل یکطرفہ رہا، کراچی گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراو ¿نڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے آغاز سے ہی الصغیر گرین کو اپنے جارحانہ اور تیز کھیل کے باعث دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کردیا تاہم وہ کراچی گلیڈی ایٹرز کے حملوں کا دفاع نہ کرسکی جس کے باعث مقررہ وقت کے اختتام پر کراچی گلیڈی ایٹرز 0-3 سے فائنل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کے صدیق خان،احمد علی اور حذیفہ شاہد نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔ فائنل کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن حنیف خان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان میں انعامات تقسیم کئے، حنیف خان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم دونوں ٹیموں میں ایسے کھلاڑیوں کی جھلک نظر آئی جو مستقبل میں پاکستان کیمپ جوائن کرسکتے ہیں

 

اس موقع پر پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، چیئرمین گلفراز احمد خان، اولمپئین سمیر حسین، انٹرنیشنل ہاکی پیلئر مسرور جاوید، ایس ایس پی اعجاز الدین، جاوید اقبال،امتیاز الحسن، صغیر حسین,عظمت پاشا، اسد ظہیر ، ارشد صدیقی، معین عالم ، جنید اسلم موجود تھے۔ فیصل اسماعیل اور عرفان طاہر نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔فائنل کے موقع پر اولمپیئن سمیر حسین نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر حیدر حسین اور کراچی ہاکی ایسوسی کے تمام عہدیداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سمیر حسین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ہر عمر کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے تاہم ضروری ہے ایونٹ سے سامنے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل مختلف کٹیگری کی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں مستقبل کے لئے محفوظ کرلیا جائے۔سابق انٹر نیشنل ہاکی پلیئر مسرور جاوید کا کہنا تھا کہ حیدر حسین کی کے ایچ اے کے سیکریٹری کی حیثیت سے انٹری نے ہاکی کو نئی زندگی ملی ہے۔ مختصر مدت میں قومی کھیل کی بے مثال خدمت کرکے حیدر حسین نے ہم سب کے دل جیت لئے ہیں۔

error: Content is protected !!