بابر اعظم بڑے دل والا۔۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بیٹر بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دے دیا۔

جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے بلایا گیا تو انہوں نے کشادہ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان سے کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دینا چاہتا ہوں۔

 

 

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ میچ ہاریں ہا جیتیں کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلوں گا اور ٹیم کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔
error: Content is protected !!