کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام تائیکوانڈو کپ 22ءکا افتتاح مہمان خصوصی کورین قونصل جنرل نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس سلسلے میں سندھ تائیکوانڈو نے کونسلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریاکے نام سے انڈر 14 (کیڈٹ)، انڈر 17 (جونئیر) اور 17 سال سے اوپر (سینئر) مرد و خواتین کھلاڑیوں کا ایک شاندار ایونٹ 20 تا 22 مئی 2022، ایم صدیق میموریل، اسکاوٹ جمنازیم، کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں تمام صوبہ سندھ جس میں حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، بےنظیر آباد اور لاڑکانہ سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں نے بھرپور حصہ لیا۔ جبکہ میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے کراچی کی دو (2) مرد و خواتین کی ٹیمیوں نے حصہ لیا، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 350 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے بطور مہمان خصوصی کورین کونسلیٹ جنرل آف کوریا، ریحان ہاشمی (چیئرمین سندھ تائیکوانڈو اور سابق ممبر قومی اسمبلی)، سلیم شاہ (ونگ کمانڈر ریٹائرڈ)، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، ماجدہ حمید (تائیکوانڈو وومن ونگ)، خانقاہ تاج الدین اولیاءکے گدی نشین وجاہت تاجی، آغا خان کمیونٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری عمران پنجوانی، معروف انوائرمنٹلسٹ شہروز سراج و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سرہانے کے ساتھ ساتھ کراچی تائیکوانڈو اور سندھ تائیکوانڈو کے آفیشلز و آرگنائزنگ ٹیم اور خاص طور پر میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ تائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی، سیکریٹری ندیم احمد، اور نائب صدر وقاص شیخ، خصوصی طور پر اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ تائیکوانڈو کے ایونٹ کی آرگنائزنگ ٹیم میں شامل فراز عثمان، خلدون راجہ، نور احمد عباسی، متین عزیز، اشفاق احمد، فصیح الدین، جاوید خالد اور افشاں شببر، سندھ کوچ مسرور زمان، ہیڈ ٹیکنیکل آفیشلز خرم رشید اور ان کی ٹیم کی صلاحیتوں کو مہمان گرامی نے سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔