بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں نمبر ون بلے باز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 

ون ڈے بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بولر جسپریت بمرا پانچویں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن چھٹے نمبر پر آگئے۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور کیوی بولر میٹ ہینری کا تیسرا نمبر ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن 14 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

error: Content is protected !!