محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کا یکم جون سے آغاز

 

 

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ کا یکم جون سے آغاز

 

کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ یکم جون سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہوگا،

ٹورنامنٹ میں سابق ہاکی اولمپیئنز کے ناموں سے منسوب اولمپیئن اخترالسلام الیون، اولمپیئن قمر ابراھیم الیون، اولمپیئن ایاز محمود الیون اور اولمپیئن سمیر حسین الیون اکیڈمی کی گرلز اینڈ بوائز کی چار، چار ٹیمیں شرکت کرینگی.

ٹورنامنٹ کا افتتاح یکم جون کی شام پانچ بجے ہوگا. ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی اور امپائرز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سید صغیر حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سعیدہ خانم کو آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ،

اسد ظہیر اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے ، ٹیکنیکل آفیشلز میں شوذب رضا، ظفیر احمد اور اسد ظہیر شامل ہیں جبکہ ندین سعید، طلحہ غوری، شکیل احمد اور کامران اطہر امپائرنگ فرائض انجام دینگے.

 

 

 

error: Content is protected !!