خیبرپختونخوا ثقافتی گیمز ، کبڈی مقابلوں کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہری پور میںکبڈی کے مقابلے شروع ہوگئے جس میںڈسٹرکٹ ہری پور کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، پہلے میچ میں تحصیل غازی کی ٹیم نے تربیلہ کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 45-42 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میںتحصیل پنیاںکی ٹیم نے عطار کو 37-31 پوائنٹس سے ہرایا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ چیف کوچ شفقت اللہ ‘ڈی ایس او فیصل جاوید ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان ، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم، ڈسٹرک کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سعید خان ،سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تعارف: newseditor