مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی کے زیراہتمام سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ میں خصوصی بچوں کو (کل) تربیت دی جائے گی

مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام جاری سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ میں خصوصی بچوں کو (کل) بدھ تربیت دی جائے گی۔گزشتہ روز مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایا کہ مطاہر بیڈمیٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے طلباء و طالبات کے لئے فری سمر بیڈمیٹن تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں پچاس سے زائد لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کر رہی ہیں یہ تربیتی کیمپ 10 جون سے جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو 25 جون کو اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

تعارف: newseditor