بیڈمنٹن سمر ٹریننگ کیمپ آخری مرحلے میں داخل

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے ایبٹ آباد میں بیڈمنٹن سمر ٹریننگ کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے ،گزشتہ روز ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سپورٹس محمد سلیم رضا، تحصیل چیئر مین لوئر تناول ملک جنید تنولی نے کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کامران گل ایڈوکیٹ اور سابق ڈی ایس او وسیم فضل اعوان بھی موجود تھے، کوچ ندیم خان اورحیات اللہ لی نگرانی میں سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں جاری بیڈمنٹن کیمپ انڈر 13انڈر15انڈر16اور انڈر17کے بیس کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کے چوتھے روزبچوں کو فزیکل ٹریننگ بیڈمنٹن ابتدائی سکلز اور میچز کا انعقاد کیا گیا اور پریکٹیکل میں خصوصی ٹپس دی گئیں

مہمان خصوصی ملک جنید تنولی اور کامران گل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحت مند دماغ اور صحت مند جسم کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں یعنی کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گااور سیکھنے کے مواقع فراہم ہونگے

 

ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی چمپئن کھلاڑیوں بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہوگاور انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع ملیں گے اور کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا اس موقع پر کوچز ندیم خآن اور حیات اللہ نے مہمانوں کو شرٹس اور سوینئیرز پیش کئے جبکہ محمد سلیم رضا نے بچوں میں ریکیٹس تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!