پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کی منظوری

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں آئندہ سال کے بجٹ اور کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ چئیرمین رمیز راجہ کل  جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں ٹفصیلات کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت اجلاس چار گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔شرکا میں چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر, ملک اسدعلی خان ، عاصم واجد، عالیہ ظفر ،عارف سعید اور جاوید قریشی نے شرکت کی۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹیو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے اہم معاملات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ بورڈ اراکین نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بورڈ اراکین نے ویمنز ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر بورڈ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکے سٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ کے آئندہ برس کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کل پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اجلاس میں کئے گئے فیصلوں بارے تفصیلات سے آگاہ کریں گے

تعارف: newseditor