آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج یکم جولائی سے ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ قومی خواتین اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 10 روز تک جاری رہے گا۔
تربیتی کیمپ کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشنز کے علاوہ سینیریو بیس پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی چار روزہ تربیتی کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کی تھی۔ اس کیمپ میں فاطمہ ثناء، ایمن انور، کائنات امتیاز، منیبہ صدیقی اور عمیمہ سہیل نے شرکت کی۔ اس دوران کھلاڑیوں کو باؤلنگ کوچ سلیم جعفر کی خدمات بھی حاصل تھیں۔
قومی خواتین اسکواڈ 12 جولائی کو بذریعہ دبئی بیلفاسٹ روانہ ہوگا، جہاں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائے گی۔
اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن۔
اسپورٹ اسٹاف: عائشہ اشعر (منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، محمد زبیر (اینالسٹ) اور رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)۔
کیمپ کے لیے اضافی اسپورٹ اسٹاف: وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)