وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ نے نارملائزیشن کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات آئندہ چھ ماہ کے اندر کرائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان اور آئی پی سی کے سیکرٹری احمد حنیف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کو بتایا کہ این سی کے پاس فیفا کی جانب سے بین الاقوامی پابندی ہٹانے کے بعد اس وقت سے پی ایف ایف کے انتخابات کرانے کے لیے ٹوٹل 6 ماہ کا وقت ہے۔
قومی اسمبلی کمیٹی کی رکن ایم این اے شاہدہ رحمانی نے بھی کہا کہ پی ایف ایف کے انتخابات چھ ماہ کے اندر ہونے چاہئیں اور آئی پی سی کو فٹ بال پر سے پابندی ہٹانے میں ان کے کردار پر مبارکباد دی۔گزشتہ سال لاہور میں اشفاق شاہ گروپ کی جانب سے پی ایف ایف کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے بعد تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے فیفا نے پاکستان فٹبال پر ایک سال سے زائد پابندی عائد کر دی تھی۔فیفا نے اعلان کیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی فٹ بال میں دوبارہ ضم ہونے کی اجازت دی گئی ہے اور واضح طور پر کہا گیا ہے کہ NC ایک سال کی مدت کے لیے اس عہدے پر فائز رہے گا، جہاں ان سے توقع کی جائے گی کہ وہ پاکستان فٹ بال کی ترقی کی بنیاد رکھیں گے اور بالآخر نئے صدر کی تقرری کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔
فیفا نے یہ بھی اعلان کیا کہ تیسرے فریق کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ ایک بار پھر معطلی کا باعث بن سکتا ہے۔ نارملائزیشن کمیٹی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مقررہ مدت 30 جون 2023 کے اندر اپنے دیئے گئے کاموں کو مکمل کرے گی اور تحلیل ہونے سے پہلے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے گی۔