نیدرلینڈز کے سفیر کا لاہور قذافی سٹیڈیم کا دورہ

نیدرلینڈز کے سفیر نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، ووٹر پلمپ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی۔قذافی سٹیڈیم آمد پر رمیز راجہ نے ڈچ سفیر کا استقابل کیا

 

چیئر مین پی سی بی اور ووٹر پلمپ کی ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اور قومی ٹیم کے اگست میں دورہ نیدر لینڈز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں نیدرلینڈز سفارت خانے اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، پاکستان اپنی پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

تعارف: newseditor