بابر اعظم کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے۔آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا چھٹا نمبر ہے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے۔جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبرپرآگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پرچلے گئے ہیںپاکستان کے شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!