مہاتیر محمد پاکستان اور ملائشیا کے درمیان لنگوائی میں انٹرنیشنل بیس بال ایونٹس کے انعقاد میں مدد کریں گے۔ سید فخر علی شاہ

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا(BFA) کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے وفد کے ہمراہ عالی مرتبت مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ وفد میں پی ایف بی کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی، صدر ملائشین بیس بال ایسوسی ایشن  سزالی حسین شامل تھے۔مہاتیر محمد جوکہ لنگوائی پارلیمنٹ کے میمبر، چیئرمین پرینڈا لیڈرشپ آف فائونڈیشن اور چیئرمین پیجائونگ پارٹی ہیں۔

یہ فائونڈیشن ملائشیا کی فیوچر لیڈرشپ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔مہاتیر محمد پاکستان اور ملائشیا کے درمیان لنگوائی میں انٹرنیشنل بیس بال ایونٹس کے انعقاد میں مدد کریں گے۔انہوں نے سید فخر علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بی ایف اے کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں لاہور پاکستان میں پاک ملائشیا وومین سیریز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تعارف: newseditor