قومی ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ پر پہنچ گئی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم جو گزشتہ روز دورہ آئرلینڈ پر روانہ ہوئی تھی آج آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ پہنچ گئی ہے، قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کے بعد برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریگی دورہ آئرلینڈ اور کامن ویلتھ گیمز پر جانے والی کرکٹرز میں بسمہ معروف(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کے دوران پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔ سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین اسکواڈ برمنگھم روانہ ہوگا جہاں وہ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو بارباڈوس کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے پول اے میں پاکستان کے علاوہ بارباڈوس اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor