سری لنکا میں کھیلنا چیلنج،بابر اعظم،پاکستانی ٹیم مضبوط،دیموتھ

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے گال سٹیڈیم میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی ہے، تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے شریک تھے، دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز شاندار اور سنسنی خیز ہو گی ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے اور ہماری ٹیم اس چیلنج کیلئے تیار ہے

بابر اعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا نے حال ہی میں آسڑیلوی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں جیت کیلئے تمام شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی، دوسری جانب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پاکستان آسڑیلیا کے مقابلے میں مضبوط ٹیم ہے اور اس کیخلاف سیریز بہت سخت ہو گی، انہوں نے کہاکہ کوشش ہو گی کہ پاکستان کو بھی شکست دیکر سیریز میں برتری ثابت کریں۔

تعارف: newseditor