آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مرد و خواتین تھرو با ل چیمپین شپ کا آغاز.

 

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی مرد و خواتین تھرو بال چیمپین شپ کا افتتاح سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داود خان نے ایک پروقار تقریب میں کیا۔ان کے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس،ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی بحر کرم،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ارشد حسین کے ہمراہ دیگر معززین شریک تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر محمد ادریس اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داود خان کوپشاور یونیورسٹی میں نئے بننے والی انٹر نیشنل سٹینڈر والی اکیڈمی کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 

جس میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی تمام سہولتیں موجود ہوں گی اکیڈمی کی تعمیر پر 13 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور منصوبہ ایک سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا‘

انہوں نے بتایا کہ والی بال اکیڈمی میں ہاسٹل‘چینجنگ رومز‘واش رومز‘ری سورس سینٹر‘فٹنس سینٹر‘ باسکٹ بال کورٹ سمیت دیگر ان ڈور کھیلوں کے لئے بھی سہولتیں موجود ہوں گی۔پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر ورسٹی تھرو بال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں یونیورسٹی آف پشاور کے خواتین نے اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاورکے خواتین کو 0-2 سے شکست دی

پہلے سیٹ میں یونیورسٹی آف پشاور نے 9-25 اور دوسرے سیٹ میں 10-25سے یہ میچ اپنے نام کیا۔ دیگعر خواتین مقابلوں میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے لاہور کالج کو 1-2،شہید بینظیر یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف پنجاب کو 0-2،یونیورسٹی آف مینجمنٹ لاہور نے یونیورسٹی آف صوابی کو 0-2،عبدلولی خان یونیورسٹی مردان نے اقراء یونیورسٹی کو 1-2اور یونیورسٹی آف پنجاب نے یونیورسٹی آف ملتان کو 0-2سے ہرایا۔

 

اسی طرح مردوں کے مقابلوں میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو 10-25اور9-25سے ہراکر کامیاب آغاز کیا۔دیگر مقابلوں میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے یونیورسٹی آف لکی مروت کو 8-25اور 12-25،یونیورسٹی آف منجمنٹ لاہور نے ایگرکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کو 9-25اور 12-25جبکہ دن کے آخری میچ میں یونیورسٹی آف پشاور نے یونیورسٹی آف ہزارہ مانسہرہ کو 10-25،25-9اور 8-25کے سکور سے شکست دی۔

خواتین کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور کالج فار وومن،یونیورسٹی آف کراچی،اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور،یونیورسٹی آف پشاور،عبدالولی خان یونیوعرسٹی مردان اوفر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں یونیورسٹی آف دی پنجاب،بی۔زیڈ یونیورسٹی ملتان،یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،یونیورسٹی آف صوابی اور شہید بینظیر وومن یونیورسٹی پشاور کو رکھا گیا ہے۔

 

اس طرح خواتین کے مقابلے لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائے گے۔جبکہ مردوں کے مقابلے ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے جائے گے۔ پورے پاکستان کی سولہ مرد یونیورسٹیز اور خواتین کی گیارہ یونئیورسٹیز شرکت کر رہی ہیں۔

error: Content is protected !!