بین سٹوکس نے اپنی آخری ون ڈے کیپ ننھے مداح کو دیدی

انگلش ٹیم کے آل رانڈر بین سٹوکس نے اپنے آخری ون ڈے میچ کے بعد اپنی کیپ ننھے مداح کو دے دی۔ون ڈے میچ کے اختتام پر بین سٹوکس نے اپنی ون ڈے کیپ ننھے مداح کو دی، کرکٹر نے یہ کیپ گرانڈ سے باہر آتے ہوئے مداح کے سپرد کی۔بین سٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بین سٹوکس نے دو روز قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے کل ڈرہم میں ساتھ افریقا کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا۔

error: Content is protected !!