پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ ۔

 

 ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد انتظامیہ، پولیس نے مہمان ٹیم کے لیے اعلیٰ سطح سیکیورٹی کے لیے کام شروع کردیا ہے، انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں 300 رینجرز اہلکار مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے مانگے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کوئک رسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رینجرز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی تعینات ہوگی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مہمان ٹیم کو وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 14 اپریل سے شروع ہوگی۔

error: Content is protected !!