فارم بحال کرنے کیلئے کوہلی کو زمبابوے بھیجنے کا امکان

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اگلے ماہ شیڈول ون ڈے سیریز میں ٹیم کے ساتھ زمبابوے کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ 33 سالہ کھلاڑی کھیل سے وقفے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ پیرس کا سفر کیا ہے تاکہ وہ کھیل سے اپنی توجہ ہٹا کر آرام کریں۔ وہ تمام فارمیٹس میں خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور شاید ان کے کیریئر میں پہلی بار لوگ انہیں ہندوستانی ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کوہلی نے انگلینڈ میں تینوں فارمیٹ کھیلے لیکن قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے انگلینڈ میں کھیلے گئے پانچوں میچوں میں 12.66 کی مایوس کن اوسط سے صرف 76 رنز بنائے۔ وہ ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال سیریز کا بھی حصہ نہیں ہیں۔تاہم، ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جہاں سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ کوہلی ٹیم کے ساتھ دورہ زمبابوے کے لیے جائیں تاکہ ایشیا کپ سے قبل اپنی فارم بحال ہو سکے۔

تعارف: newseditor