کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لئے 5رکنی پاکستان باکسنگ ٹیم کا اعلان

کراچی (اسپورٹس نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کے لئے پاکستان کے 5رکنی باکسنگ ٹیم کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل (ر) ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق فلائی ویٹ میں زوہیب رشید (پاکستان نیوی)، فیدر ویٹ میں محمد الیاس (پاکستان آرمی)، والٹر ویٹ میں سلمان بلوچ(پاکستان آرمی)،لائٹ ہیوی ویٹ میں نذیر اللہ (پاکستان)، جبکہ واحد خواتین باکسر فیدر ویٹ میں مہرین بلوچ (سندھ)، محمد اصغر بلوچ ٹیم کے منیجر اور ارشد حسین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ پاکستان کی باکسنگ کی تاریخ میں مہرین بلوچ پہلی خواتین باکسر ہوں گی جو کہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لیں گی۔

تعارف: newseditor