یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور زمونگ کور کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا،فیسٹیول میں700 سے زائد بچوں نے حصہ لیاجس میںخوشحال بابا ہائوس کے بچوںنے بہتر ین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میجر ٹرافی اپنے نام کرلی،تین روزہ سپورٹس فیسٹیول کا اختتامی تقریب گزشتہ روز زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف تھے ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ،ڈی جی سپورٹس خالد خان،ڈائریکٹر زمونگ کور سیدمظہر علی شاہ،ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس عزیز اللہ جان،ڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سپورٹس فیسٹیول میں زمونگ کور کے 7 سو سے زائد بچوں نے فٹ بال،کرکٹ،کراٹے جوڈو،جوجتسو،اتھلیٹکس،رسہ کشی،بیڈمنٹن اوروالی بال سمیت دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیامقابلوں کے نتائج کے مطابق کراٹے کے مقابلوں میں حمزہ شینواری ہاس نے پہلی،علامہ اقبال ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،جوجتسو میں خوشحال بابا ہائوس کے ٹیم نے گولڈ جبکہ رحمان بابا ہائوس کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیااسی طرح والی بال کی ٹرافی حمزہ شینواری ہائوس نے اپنے نام کرلی جبکہ دوسرے نمبر پر رحمان بابا ہائوس رہا،کرکٹ کے جونیئر مقابلوں میں خوشحال باباہائوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہائوس نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی اسی طرح کرکٹ کے سنیئر مقابلوں میں علامہ اقبال ہاس نے فائنل ٹرافی جیت لی جبکہ خوشحال بابا ہاس رنراپ رہی۔

فٹ بال میں بھی جونیئر اور سینئر مقابلے منعقد کئے گئے جونیئر میں علامہ اقبال ہاس نے پہلی جبکہ حمزہ شینواری ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور سینئر مقابلوں میں خوشحال بابا ہائوس نے پہلی جبکہ رحمان بابا ہاس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،اسی طرح رسہ کشی کے مقابلوں میں خوشحال باباہائوس نے گولڈ جبکہ حمزہ شینواری ہاس نے سلور میڈل حاصل کرلی۔اس موقع پر بیرسٹر محمد سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمونگ کور کے بچے ہمارے بچے ہیں پاکستان کے بچے ہیں ان کی فلاح وبہبود کئے ہر قسم کا تعاون کویقینی بنایا جائے گا،۔انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں کھیل کود کا جذبہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی یے اور ان کی ٹیلنٹ دیکھ کر مجھے ان ہی بچوں میں مستقبل کا علامہ اقبال،محمد علی جوہر،فاطمہ جناح، عمران خان،جان شیر خان،شاہد آفریدی جیسے ہیرو نظر آرہے ہیں انہوں نے اس موقع پر زمونگ کور کے لئے محکمہ کھیل کی جانب سے سپورٹس گرانڈ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے کہا کہ صوبے میں پروموشن اف سپورٹس ہمارا موٹو ہے اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بلاتفریق سب کو فراہم کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سپورٹس انفراسٹرکچر اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس کا تسلسل کیساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ زمونگ کور کے بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹیول کو ڈائریکٹوریٹ اپنے سالانہ کلینڈر میں شامل اور ان بچوں کو کھیلوں کی سامان فراہم کرے گی ،اختتامی رنگارنگ تقریب میں آتش بازی اور بچوں نے مارشل آرٹ کا خوبصورت مظاہرہ کیا اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جیسے حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔

تعارف: newseditor