کشمیر پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس آج سے تیاریوں کا آغاز کریگی

کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ون کی فاتح اور دفاعی چیمپین راولاکوٹ ہاکس کی ٹیم آج  سے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گی ۔اسلام آباد میں کیمپ کا آغاز ہوگا ۔راولاکوٹ ہاکس کے ہیڈکوچ ارشد خان کی زیر نگرانی ٹیم اپنا پہلا پریکٹس سیشن کریں گی ۔کیمپ فیصل ٹاون کے کرکٹ گراونڈ میں لگایگا جائیگا ۔ راولا کوٹ ہاکس کے مینٹور یاسر حمید بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہوں گے ۔ کپتان احمد شہزاد، اسٹار باولر محمد عامر ، حسین طلعت ، زمان خان ، آصف آفریدی اور دیگر کھلاڑی آئندہ چند روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے ْ

تعارف: newseditor