کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیت کے موقع پر اپنے بھارتی دوست نیرج چوپڑا کو یاد کیا۔برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا ‘نیرج چوپڑا بھائی اس بار ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں، میں ان کے لیے اگلے مقابلے میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔ارشد ندیم نے کہا ‘اللہ انہیں صحت دے، وہ ایونٹ میں ہوتے تو اور بھی زیادہ مزہ آتا، ان کی کمی محسوس ہوئی’۔پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ‘انجری کھیل کا حصہ ہے، امید ہے کہ نیرج جلد صحتیاب ہو جائیں گے’۔