آزادی سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں سوئمنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے چیمپئن شپ میں انڈر 12,10 اور انڈر 14 کے مختلف کیٹگری میں سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا، صوبائی وزیر کھیل عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر جشن آزاد تقریبات صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز عادل خان سوئمنگ پول پشاور کمپلیکس میں آزادی سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا جس میں انڈر14 میں بیک سٹروک کے ایونٹ میں حماد اختر نے پہلی،یامین نے دوسری جبکہ عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح انڈر 14 کے بٹرفلائی مقابلوں میں حماد اختر نے گولڈ،سنان احمد نے سلور اور یامین نے براونز میڈل اپنے نام کرلی،انڈر 12 کے فری سٹائل مقابلوں میں سعد الحق نے گولڈ،شاہیر افضل نے سلور جبکہ شاہیر معاذ نے براونز میڈل جیت لی،انڈر 12 کے بیک سٹروک مقابلوں میں شہیر افضل نے پہلی،سعدالحق نے دوسری جبکہ فرحان منیر نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،انڈر 10 کے فری سٹائل مقابلوں میں اعزاز اختر نے گولڈ

 

ابوبکر نے سلور اور ذوہیب نے براونز میڈل اپنے نام کرلی،انڈر 10 کے بیک سٹروک مقابلوں میں بھی اعزاز اختر نے پہلی،ابوبکر نے دوسری جبکہ ذوہیب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،چونکہ ایک مہینے سے سوئمنگ کیمپ منعقد کیا گیا اس لئے چیمپئن شپ میں نئے آنے والیکھلاڑیوں کے لئے الگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں فری سٹائل کے ایونٹ میں فرحان امجد نیپہلی،عبداللہ نے دوسری جبکہ اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح بیک سٹروک کے مقابلوں میں طلحہ مظہر نے گولڈ،وجدان نے سلور جبکہ ازلان نے براونز میڈل اپنے نام کرلی چیمپئن شپ میں ریفری کے فرائض نعیم الحق،سلیم اختر اور مبین خان ے سرانجام دیئے۔

 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ جان،سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ نعیم گل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اشفاق خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

تعارف: newseditor