برینڈن کنگ اور شمارہ بروکس نے 102 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہوئے بالآخر اپنی ٹیم کی ناکامیوں کے سلسلے کو توڑ ڈالا ہے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ویسٹ انڈیز نے خود کو کلین سویپ ہونے سے بچا لیا۔کنگسٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کیوی بیٹنگ لائن مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا پائی، گیلن فلپس 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین سمتھ نے تین، عقیل حسین نے دو جبکہ ڈومینیک ڈریکس اور ہیڈن والش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اوپنرز برینڈن کنگ اور شمارا بروکس کی شاندار 102 رنز کی شراکت کی بدولت مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں کے فرق سے جیت لیا، برینڈن کنگ نے 53 جبکہ شمارا بروکس نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، روومین پاول ستائیس رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، برینڈن کنگ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ گیلن فلپس کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔