پشاور( سپورٹس رپورٹر) جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام باچا خان یونیورسٹی میں رسہ کشی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلی ، فیکلٹی سٹاف نے دوسری اور ینگ ٹائیگرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیباچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں منعقدہ رسہ کشی مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں فیکلٹی سٹاف نے ینگ ٹائیگرز کو دو ایک سے شکست دی
دوسرے سیمی فائنل میں ایڈمنسٹریشن سٹار نے ریڈ لائن کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں ایڈمنسٹریشن سٹاف کی ٹیم نے فیکلٹی سٹاف کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ ینگ ٹائیگرز نے ریڈ لائنز کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، آخری میں وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق وائس چانسلراجمل خان سابقہ وی سی اسلامیہ کالج پشاور،ڈائریکٹریس سپورٹس مس شبانہ خٹک ،لیکچرر درنجف، حاکم محمد ، خالد سعید ، سلیم شاہ ، منظور احمد مشوانی ، آمنہ ،، ٹیکنیکل آفیشلز عزیر محمد ، اقبال حسین ، محمد اسلم اور کرام اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔