روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی اہمیت ختم ہونے کی بات کو مسترد کر دیا۔روہت شرما نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، ان کے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو۔بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ میں کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے، ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ختم ہونے کے قریب ہے، میرے لیے کرکٹ کھیلنا سب سے اہم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچپن سے ہی ہم بھارت کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے اور جب بھی میں ون ڈے کھیلتا ہوں، اسٹیڈیم بھرے ہوتے ہیں، کرکٹر کا اپنا انتخاب ہے کہ اس کو کس فارمیٹ میں کھیلنا اور کس میں نہیں، لیکن میرے لیے تینوں فارمیٹ اہم ہیں۔