شعیب اختر گھٹنے کی سرجری کے بعد وطن واپسی کیلئے تیار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے کی سرجری کے بعد آسٹریلیا سے واپس وطن آ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں بیساکھی ہے۔تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ اب گھر واپس جانے کا وقت ہو گیا ہے۔شعیب اختر نے اپنے دوستوں کامل خان اور اسد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے میرا بہت خیال رکھا ۔شعیب اختر نے اپنے دوستوں کو کہا کہ جب اگلی بارمیلبورن آوں گا تو یقینی طور پر صحت مند ہوں گے۔

تعارف: newseditor