جونیئر ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلے پاکستان نے امم خواجہ ۔ شاہ خان اور عباس خان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ہے تمام کھلاڑیوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے چیمپئن شپ لاوس کے شہر وینٹیانے میں یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک منعقد ہوگی ٹیم کی قیادت پاکستان جونیئر نیشنل چیمپئن اور سائوتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ امم خواجہ کریں گے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز علی ہزارہ نے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ سے ایک لیٹر کے زریعے ان کھلاڑیوں کے سفری اخراجات سپانسر کے لے کہا ہے انہوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔