پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل روٹرڈیم میں کھیلا جائیگا، پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کے پہلے دونوں ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کئے ہوئے ہیں، کل ہونے والے میچ میں سب سے اہم بات پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہ ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹرز ڈچ کرکٹرز کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں براہ راست کھیلنے کی اہل ہو جائے گی

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیدرلینڈز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں کنڈیشنز کی ناآشنائی کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ڈچ بیٹرز پاکستانی بائولنگ لائن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے ہدف کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے تاہم دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈچ کرکٹرز کو آسمان سے زمین پر اترا اور ایک شاندار جیت اپنے نام کی تھی۔

 

تعارف: newseditor