نئے تیار ہونیوالے کورٹس انٹرنیشنل معیار کے ہیں ، یہ کورٹس یوایس اوپن ٹینس کورٹس سے کم نہیں پاکستان کے نمبر ون کورٹس ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب کے نئے تیار ہونیوالے کورٹس انٹرنیشنل معیار کے ہیں ، یہ کورٹس یوایس اوپن ٹینس کورٹس سے کم نہیں ہیں پاکستان کے نمبر ون کورٹس ہیں ،انشاء اللہ ایک دن آئے گاانہیں کورٹس پر کھیلنے والے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے کہا پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، چیمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتاہوں

نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایونٹ تسلسل سے جاری رہیں گے،کھلاڑیوں کو عالمی میعار کی سہولیات مہیا کررہے ہیں ،ٹینس کی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا نئے تیار ہونیوالے کورٹس انٹرنیشنل ایونٹس کرانے کیلئے بہترین ہیں جہاںعالمی میعار کے مطابق5کورٹس تعمیر کئے گئے ہیں جہاں بہت جلد انٹرنیشنل میچز بھی کروائے جائیں گے ،نئے تعمیر ہونیوالے عالمی معیار کے کورٹس ٹینس کے فروغ میں اہم ثابت ہورہے ہیں ،ہمارا مشن سپورٹس کا فروغ ہے جس کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں


سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر ، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا ندیم انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ اور پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک بھی موجو د تھے۔ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کو سوینئر پیش کیا، پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 26سے30اگست تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں نئے تیار ہونیوالے سٹیٹ آف دی آرٹ کورٹس پر کیا گیا ۔


گرلز اینڈ بوائز انڈر6میں سوہا عبداﷲنے گولڈ، محمدموسیٰ نے سلور اور مامون باری نے براؤنز میڈل حاصل کیا، گرلز اینڈ بوائز انڈر8 میں احسن باری نے گولڈ ، موسیٰ پیرزادہ نے سلور ، سوہا علی نے براؤنز جیتا، گرلز اینڈ بوائز انڈر10 فائنل میں ہاجرہ سہیل نے مصطفی عذیرکو شکست دی ، بوائزاینڈ گرلز انڈر12عمر جاوید نے عبدالرحمن کو ہرایا ، بوائرانڈر14میں عمر جاویدنے عبداﷲپیرزادہ کو شکست دی، بوائرانڈر16میں ابوبکر طلحہ نے اسد زمان ہرادیا ، بوائراینڈ گرلز انڈر16 ڈبلز میں ابوبکر طلحہ اور زوہیب افصل ملک نے آمنہ علی قیوم اور نبیل علی قیوم کو شکست دی ، گرلزانڈر18سنگل میں آمنہ علی قیوم نے زارا سلیمان کو ہرایا ، بوائز انڈر 18سنگل میں اسد زمان نے رحیم خان کو ہرایا ، اوپن کیٹیگری کے مینز سنگل میں بلال عاصم نے ہیرا عاشق کو شکست دی ۔

تعارف: newseditor