ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی، محمد رضوان سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں جب کہ قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے کا تیسرا اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔ سوریا کمار یادیو کے سڈنی میں ہالینڈ کے خلاف 25 گیندوں پر ناٹ آٹ 51 اور پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز نے انہیں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی

 

جو اس سال 4 ستمبر سے پہلے نمبر پر تھے۔سوریا کمار یادیو ویرات کوہلی کے بعد T20 کرکٹ میں نمبر 1 پر پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس سری لنکا کے خلاف 104 اور انگلینڈ کے خلاف 62 کے اسکور کے بعد کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں داخل ہونے والے ایک اور کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 17 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین آٹھویں پوزیشن سنبھالی ہے۔

error: Content is protected !!