انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کیخلاف ریکارڈ

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی پاور پلے 6 اوورز میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والی ٹیم بن گئی۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں چھٹے میچ میں پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔یہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی پاور پلے میں سب سے زیادہ بنایا جانے والا سکور ہے۔

error: Content is protected !!