آئرش کھلاڑیوں کیلئے دورہ پاکستان پر سیکھنے کا موقع ہے، لاوراڈیلینی

آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان لاورا ڈیلینی کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے منتظر ہیں، کھلاڑیوں کے پاس یہاں سیکھنے کا موقع ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاورا ڈیلینی نے کہا کہ پاکستان کی کنڈیشنز ہمارے لیے چیلنج ہے، اس کے مطابق تیاری کی ہے، ابوظبی میں ٹریننگ کی تا کہ گرم موسم کی عادی ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک میں یہاں موسم سے خوش ہوں، دھوپ نکلی ہے بارش بھی نہیں ہے، ہماری کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے، مقابلے کے لیے تیار ہیں۔آئرش کپتان کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس حاصل کرنے ہیں، کل ہمارا ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر ایک اچھا اور یادگار تجربہ رہا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے لیے سیریز چیلنج ہے لیکن اس کے لیے تیار ہیں، اس وقت ہماری توجہ تین ون ڈے میچز پر ہے۔

error: Content is protected !!