ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شاداب اور افتخار کی دھواں بیٹنگ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے اہم ترین میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کے ابتدائی چار بیٹرز صرف 43 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تاہم اس موقع پر افتخار احمد اور شاداب خان نے مڈل آرڈر میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے مجموعے کو 185 رنز تک پہنچا دیا، پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں پر یہ سکور بنایا

 

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دھواں اننگز کھیلتے ہوئے صرف بائیس گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 جبکہ افتخار احمد 35 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے، محمد حارث گیارہ گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریج نورٹیج نے چار، ویان پارنل، ربادا، لونگی اور تبریز شمسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!