صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے گورنر سندھ کامران خان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،اسپورٹس آرگنائزرز کھیل اور کھلاڑی کے لئے فرنٹ پیچ کا کردارا ادا کرریے ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم کی قیادت میں ملنے والے اسپورٹس آرگنائزرز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

 

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، گلفراز احمد خان، جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر میڈیا آصف عظیم، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و انچارج کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی غلام محمد، ڈائریکٹر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، پاکستان ہاکی انسٹیٹیوٹ کے سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال، الفا ایجوکیشن گروپ کے اسپورٹس ہیڈ کاشف فاروقی، اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، پوائنٹ کراچی اکیڈمی محمد خرم سمیت دیگر موجود تھے، اس موقع پر پر وفد نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر آرگنائزر نے گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں

error: Content is protected !!