جدید کرکٹ کی ڈیمانڈ میدان کے چاروں اطراف شاٹس کھیلنا ہے، معین خان

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ہو یا کسی اور کا پرفارم کرکے ٹیم میں آسکتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ جدید کرکٹ کی ڈیمانڈ میدان کے چاروں سمت شاٹس کھیلنا ہے مجھے نہیں معلوم وہ ٹیم میں کب آئے گا یہ بات یا تو چیف سلیکٹر جانتے ہیں یا پھر اعظم خود بتا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے میری بات کا جواب میدان میں دیا جو خوش آئند ہے۔معین خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ورلڈ کپ میں حریفوں کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ اعظم خان ان دنوں سی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے چند روز قبل شاندار نصف سنچری سکور کی تھی۔ان کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بارباڈوس رائلز نے پیٹریوٹس کو شکست دی تھی۔جارح مزاج بیٹر نے نصف سنچری بناتے ہوئے 103 میٹر کا بلند و بالا چھکا بھی لگایا تھا انہیں ڈیوائن براوو نے فلیچر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا تھا۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں اعظم خان شامل نہیں ہیں جبکہ رضوان کے ساتھ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!