شعیب ملک کو الوداعی میچ دینا چاہئے تھا، محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جب میں نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا تب شعیب ملک کو بھی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی خدمت کی، افسوس تو اس وقت ہوا جب انہوں نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا پھر بھی ان کو الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے طویل عرصے تک اپنی فٹنس کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی نمائندگی کی یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ دینا چاہیے تھا۔

error: Content is protected !!