بلوچستان میں پہلی مرتبہ باکسنگ نیشنل چیمپئن شپ 24 تا 29 نومبر ہوگی۔

محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام و تعاون اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے 39 ویں مینز اور تیسری وویمنز نیشنل چیمپئن شپ 24 تا 29 نومبر 2022 کوئٹہ میں منعقد ہوگی ہونے جا رہی ہے۔بلوچستان میں منعقد ہونے والی پہلی باکسنگ نیشنل چیمپئن شپ میں تمام صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس پاکستان آرمی، واپڈا پاکستان نیوی، پاکستان پولیس سمیت تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کے تمام مقابلے پی ایس بی حال ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائیں گے۔

 

ٹیموں کی کوئٹہ آمد 23 نومبر کو ہوگی جب کہ اختتامی تقریب 29 نومبر کو ہوگی۔ چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین رہائشی ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ باکسنگ کی نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ بلوچستان اور پاکستان میں باکسنگ کی یہ نیشنل چیمپئن شپ سنگ میل ثابت ہوگی

error: Content is protected !!