پاکستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کودوسرے ون ڈے میچ میں 126 رنز سےشکست دے دی

پاکستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کودوسرے ون ڈے میچ میں 126 رنز سےشکست دے دی۔۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابرہو گئی ہے، پاکستان کے عرفات منہاس کو شاندار کار کردگی دکھانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے 243 رنز کے تعاقب میں 28 اوورز میں 116 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔۔۔ بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے، بنگلہ دیش کے عاشق الرحمٰن نے 42 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے شہریار ثاقب نے 16 رنز بنائے جبکہ اقبال حسین 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا، محمد زیشان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، علی رضا اور علی اسفند نے 2،2 جبکہ محمد اسماعیل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے طیب عارف نے 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، شاویز عرفان کی 52 رنز کی جارحانہ اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل، عرفات منہاس نے بغیر آؤٹ ہوئے 57 رنزکی زمہ دارانہ اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا لگایا، محمد فاروق 13، کپتان سعد بیگ 13 اورعُزیر ممتاز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معروف مریدہ اوراقبال حسین نے 2،2 جبکہ چوہدری محمد رضوان، محمد رفیع اور وصی صدیقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔

تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ 14 نومبر بروز پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!