دوسری سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے دوسرے روز بھی مقابلے جاری

پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور حیدرآباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کے دوسرے روز بھی حیدرآباد میں مقابلے جاری ہیں۔پرنسپل آئی بی اے پبلک اسکول عمران احمد لاریک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر
ارشاد علی مخدوم اور سیکرٹری محترمہ عائشہ رزاق نے مہمان خصوصی کو شیلڈ اور پھول پیش کیے۔


اس موقع پر جناب مظہر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حیدرآباد، غفران علی راجپوت، ڈی پی ای فیضان علی، ڈی پی ای عتیق راؤ، سینئر ڈی پی ای، راحیلہ بلوچ، سینئر ڈی پی ای رابعہ بٹ، ڈی پی ای محسن اور محمد علی سیکنڈری بھی موجود تھے۔


گزشتہ روز کھیلےگئے مقابلوں میں ٹگ آف وار (گرلز انڈر 13) کے فائنل میں گوڑنمنٹ گرلز اسکول یونٹ نمبر 6 نے آئی بی اے پبلک اسکول کو 2 – 0 سیٹ سے شکست دی۔ ٹگ آف وار (گرلز انڈر 16) کے فائنل میں حیات فاطمہ کیمپس نے آئی بی اے پبلک اسکول کو 2 – 0 سیٹ سے شکست دی۔

ٹگ آف وار (گرلز انڈر 19) کے فائنل میں حیات مین کیمپس نے گوڑنمنٹ
شاہ لطیف گرلز کالج کو 2-0 سیٹ سے ہرا دیا ۔ ٹگ آف وار (بوائز انڈر 13) کے فائنل میں فاؤنڈیشن پبلک سکول نے القمر سکول کو 2-0 سیٹ سے شکست دی۔ ٹگ آف وار (بوائز انڈر 16) کےفائنل میں آئی بی اےپبلک سکول نے حیات مین کیمپس کو 2 – 0 سیٹ سے شکست دی۔ فٹسال (بوائز انڈر 13) کےفائنل میں آئی بی اے پبلک سکول نے کامیابی حاصل کی۔

فٹسال (بوائز انڈر 19) کےفائنل میں گوڑنمنٹ بوائز کالج قاسم آباد نے فاؤنڈیشن پبلک سکول کو 3-1 گول سے ہرا دیا۔ فٹسال (گرلز انڈر 19) کے فائنل میں فائنل حیات مین کیمپس نے آئی بی اے پبلک سکول کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔ تھرو بال (گرلز انڈر 13) کے فائنل میں
کاؤنٹی کیمبرج نے گورنمنٹ گرلز اسکول نمبر 6کو 2 – 0 سیٹ شکست دی۔ تھرو بال (گرلز انڈر 16) کے فائنل میں فاؤنڈیشن پبلک سکول نے حیات فاطمہ کیمپس کو 2-0 شکست دی۔


تھرو بال (گرلز انڈر 19) کے فائنل میں گوڑنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج نے حیات فاطمہ کیمپس کو 2-0 سیٹ سے شکست دی۔ تھرو بال (بوائز انڈر 19) کے فائنل میں حکومت بوائز کالج قاسم آباد نے آئی بی اے پبلک سکول کو 2-0 سیٹ سے ہرا دیا۔ کرکٹ (بوائز انڈر 19) کے فائنل میں کمپری ہینسو سکول نے فاؤنڈیشن پبلک سکول کو 86 رنز سے شکست دی۔

تعارف: newseditor