حیدرآباد(پرویز شیخ)نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ چیمپئن شپ آج سے حیدرآباد کلب نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کی منظوری پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے دی ہے اور سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اس چیمپئن شپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ چیمپئن شپ میں تمام صوبوں، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس اور ایس این جی پی ایل کے 200 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔عقیل قادر جونیجو سینئر نائب صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔
کووآرڈینیٹر پرویز شیخ کے مطابق آج کھیلے گئے میچوں میں مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میں مراد علی (کے پی) نے طاہر سبحانی (پی بی) کو 21-19، 21-13 سے، حمزہ خان (کے پی) نے محمد مسعود (پولیس) کو 21-16، 21-18 سے، راجہ حسن مجتبیٰ (آرمی) نے کاشف نواز (واپڈا) کو 21-13، 21-15 سے، اویس زاہد (واپڈا) نے شایان تنویر (پی بی) کو 21-14، 21-12 سے، محمد رضوان (واپڈا) نے رحمان حیدر نظامی (آرمی) کو 21-8، 21-9 سے، زوہیب خان (پولیس) نے احمد طارق (پی بی) کو 21-17، 21-11 سے، عبداللہ لطیف (آرمی) نے یوسف خان (آرمی) کو 21-8، 21-6 سے، اشان تنویر (پی بی) نے ابوذر رشید (ایس این جی پی ایل) کو 21-11، 21-17 سے، عظیم سرور (واپڈا) نے سید ماجد علی شاہ (آرمی) کو 21-13، 21-12 سے، طاہر خان (پولیس) نے محمد زید (کے پی) کو 19-21، 21-18، 21-12 سے، عرفان سعید (واپڈا) نے ایم افنان خان (کے پی) کو 21-11، 21-11 سے، طیب شفیق (پی بی) نے محمد عزیر (کے پی) کو 21-5، 21-9 سے شکست دی.میچز کو راجہ اظہر محمود، ندیم جاوید اور محمد عرفان سرور کی نگرانی میں مجتبی الحسن، مجاہدالاسلام ہاشمی، عامر سعید، ندیم احمد، نرمینا علی، مہوش خان، تحسین احمد، احسن اقبال، سعید ظفر اور رمیز راجہ سپروائز کررہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، ممبر پرویز احمد، صدر حیدرآباد اولمپک کمیٹی خرم رفیع صدیقی، عمران لاشاری، انوارالحق اور دیگر موجود تھے۔