قومی اسنوکر، سلطان محمد اور شان نعمت کے درمیان کل فائنل

 

این بی پی 47 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل سندھ کے سلطان محمد اور اسلام آباد کے شان نعمت کے درمیان  کل این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا جہاں تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ کے مطابق شان نعمت نے سیمی فائنل میں پنجاب کے اویس اللہ منیر کو 2 گھنٹے 20 منٹ کی سخت جدوجہد کے بعد 6-1 فریمز سے شکست دی، دوران کھیل انہوں نے 108 کا شاندار سنچری بریک بھی کھیلا، ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 43-53، 61-35، 92-23، 65-23، 81-0، 108-16 اور 70-06 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے سلطان محمد نے پنجاب کے شاہد آفتاب کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں 6-5 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کا اسکور 73-18، 11-64، 53-61، 51-53، 20-64، 62-12، 63-55، 35-75، 64-53، 74-21 اور 64-18 رہا۔

error: Content is protected !!