سری لنکا کے سابق بلے باز نوید اور چمندا واس کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز نوید نواز کو قومی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ کچھ روز قبل سری لنکا نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کرس سلورووڈ کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا ، نوید نواز کی کوچنگ میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی ، نوید نواز کو سری لنکا نے دو سال کیلئے اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے، نوید نواز کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے سابق فاسٹ بائولر چمندا واس کو بھی بائولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، چمندا واپس اس سے قبل بھی کئی بار سری لنکا ٹیم کے بائولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

error: Content is protected !!