ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کارروان ِ خودی پینٹنگ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کارروان خودی کے سلسلہ میں محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام کاروان ِ خودی پنٹنگ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے واے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن ودیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبہ حراء ارشاد کو 25ہزار روپے، دوسری پوزیشن لینے والے نوجوان محمد جنید یونس کو 20ہزار روپے اور تیسری پوزیشن لینے والی سحر انور کو 15ہزار روپے دیئے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا مقابلے میں شریک تمام نوجوانوں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، پوزیشن لینے والے کی حوصلہ افزائی کے لئے کیش انعامات دیئے جس سے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال پاکستان کے قومی شاعر ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو فلسفہ خودی سے روشناس کرایا،نوجوانوں کو فلسفہ خودی پر عمل کرنا چاہئے ، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نوجوانوں کی بھرپور انداز میں رہنمائی کررہا ہے ،اس کے لئے متعدد پروگرام بھی شروع کئے ہوئے ہیں نوجوان ان پروگرامز سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!